ایتھوپین طیارہ بھارتی ایئر پورٹ پر اترنے میں ناکام، کراچی میں لینڈنگ

ایتھوپین طیارہ بھارتی ایئر پورٹ پر اترنے میں ناکام، کراچی میں لینڈنگ

ایتھوپین طیارہ بھارتی ایئر پورٹ پر اترنے میں ناکام، کراچی میں لینڈنگ

کراچی: ایتھوپین ائیرلائنز کا ایک کارگو طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ میں ناکام رہنے کے بعد کراچی اترنے پر مجبور ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ایتھوپین ائیرلائنز کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ عدیس ابابا سے احمد آباد آ رہا تھا۔ طیارے نے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر لینڈنگ میں ناکام رہا۔

احمد آباد ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی ہدایت پر طیارے کو 1500 فٹ کی بلندی پر واپس لے جایا گیا۔ اس کے بعد پائلٹ نے پرواز ای ٹی 3644 کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا اور ایک گھنٹے سے زائد کی پرواز کے بعد جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر لینڈ کیا۔

بعد ازاں یہ طیارہ کراچی سے احمد آباد کے لیے دوبارہ روانہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں