سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد جنم واصل، 14 جوان شہید

سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد جنم واصل، 14 جوان شہید

سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد جنم واصل، 14 جوان شہید

کوئٹہ/قلات : بلوچستان میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجے میں سکیو رٹی فورسز کے 14 اہلکار شہید جبکہ 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملے کیے جن کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا تھا۔

سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کامیاب ہونے سے روکا تاہم اس دوران پاک فوج کے 10 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

دوسری جانب، بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان بھی شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 3 شہری جاں بحق ہوگئے۔

سول ہسپتال قلات کے مطابق جھڑپوں میں 11 لاشیں اور 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلح افراد نے ہوٹل اور گھر پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک قبائلی اور ہوٹل پر موجود دیگر 2 شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کنٹرول روم کے مطابق قلات میں رات گئے مہلبی کے مقام پر سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں ایک قبائلی رہنما سمیت 5 لیویز اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے ٹرکوں اور مسافر بسوں سے 23 افراد کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں