خیرپور :دوہرے قتل کا واقعہ، کار سے 3 دن پرانی لاشیں برآمد

خیرپور :دوہرے قتل کا واقعہ، کار سے 3 دن پرانی لاشیں برآمد

خیرپور :دوہرے قتل کا واقعہ، کار سے 3 دن پرانی لاشیں برآمد

خیرپور:سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کار میں سے ایک خاتون اور اس کے منگیتر کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سیما خاصخیلی اور ظفر عباس حاجانو کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کی لاشیں 3دن پرانی ہیں اور گاڑی دو روز قبل سکھر کے قریب ایک ہسپتال کے پاس کھڑی پائی گئی تھی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال خیرپور منتقل کر دیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی مقتولین سے کوئی دشمنی ہو سکتی ہے لیکن واردات کے محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ پر نہیں پہنچا جا سکا۔

سیما خاصخیلی کی پہلی شادی ٹوٹ چکی تھی اور وہ ظفر عباس حاجانو سے شادی کرنے والی تھی۔ سیما کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی تین روز قبل گھر سے گئی تھی ۔

پولیس نے اس معاملے کی مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتنے دیں گے اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متوفی خاتون کے والدین نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے اپیل کی ہے کہ دوہرے قتل کی منصفانہ تحقیقات کا حکم دیا جائے اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں مدد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں