پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج ہلاک

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج ہلاک

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج ہلاک

تونسہ :پنجاب پولیس نے ایک کامیاب آپریشن میں فتنہ الخوارج کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرکے پنجاب کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔

پولیس کے مطابق 24 اگست کو تونسہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ اس دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

روس میں زلزلہ: سونامی کا خطرہ، الرٹ جاری کر دیا گیا

پولیس کے جوابی فائر میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس آپریشن میں ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد غیر ملکی تھے اور وہ پنجاب میں دہشت گردی کی وارداتوں کو انجام دینے کی سازش رچ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں