بنگلا دیش کی تاریخی فتح: پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ میں شکست
راولپنڈی میں کھیلنے جانے والے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی ۔
ایک تاریخی اور غیر متوقع کارکردگی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں شکست دے کر کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 146 رنز ہی بنا سکی اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 30 رنز کا آسان سا ہدف ملا، جسے مہمان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔
نارووال میں بھارتی ساختہ بارودی سرنگیں برآمد، سول ڈیفنس نے ناکارہ بنا دیا
پاکستان کی شکست کی بڑی وجہ اس کی بلے بازی کی ناکامی رہی۔ کپتان شان مسعود، سابق کپتان بابر اعظم اور دیگر سینئر کھلاڑی بھی بنگلادیشی گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز نصف سنچری بھی نہیں بنا سکا۔
بنگلا دیشی گیند بازوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم کو سستے میں آؤٹ کر دیا۔ مہدی حسن مرزا نے 4، شکیب الحسن نے 3 جبکہ حسن محمود، ناہید رانا اور شریف الاسلام نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ شکست پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے اور اس نے پاکستانی کرکٹ میں ایک نیا دور شروع کر دیا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنی کمزوریوں کو دور کرنا ہوگا اور مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔