دلچسپ و عجیب

جنوبی افریقامیں چوہوں کو مارنے کیلئے بمباری کی منصوبہ بندی

جنوبی افریقامیں چوہوں کو مارنے کیلئے بمباری کی منصوبہ بندی

جنوبی افریقا کے ایک دور دراز جزیرے پر چوہوں نے مقامی پرندوں پر حملے شروع کر دیے ہیں جس کے باعث پرندوں کی نسل کے خاتمے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ملک کے ایک دور دراز جزیرے میریون پر چوہے الباٹروس سمیت دیگر سمندری پرندوں کے انڈے چوس رہے ہیں اور انہیں زندہ بھی نوچ رہے ہیں۔ یہ پرندے دنیا کے قیمتی ترین سمندری پرندوں میں شمار ہوتے ہیں۔

جینیفر لوپیز کی بین ایفلیک سے طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر

پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے سربراہ مارک اینڈرسن کے مطابق، وہ جزیرے پر کیڑے مار ادویات سے بھرے چھروں سے بمباری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان چوہوں کو ہلاک کیا جا سکے جو پرندوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ماؤس فری ماریون پروجیکٹ کے رہنما کا کہنا ہے کہ جزیرے پر افزائش پذیر سمندری پرندوں کی 29 اقسام میں سے 19 کو مقامی طور پر معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہوں کے حملوں میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے اور پرندے اپنے دفاع کے لیے بے بس ہیں۔

اس مسئلے پر جنوبی افریقی حکومت کا ابھی تک کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مسئلے کی وجہ جزیرے پر چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے کو جلد از جلد حل نہ کیا گیا تو اس سے نہ صرف پرندوں کی نسل کا خاتمہ ہو سکتا ہے بلکہ اس سے پورے جزیرے کے ماحولیاتی نظام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button