Archive

کہوٹہ میں دلخراش حادثہ: بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق

کہوٹہ میں دلخراش حادثہ: بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق

کہوٹہ : آزاد کشمیر سے راولپنڈی آنے والی ایک مسافر بس کہوٹہ کے علاقے سون گزاری پل کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق ہو گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ۔

پہاڑی علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو حادثے کی جگہ تک پہنچنے میں کافی وقت لگ رہا ہے۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی تعداد اور ان کی طبی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس المناک حادثے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن کو تیز کر دیا ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button