قصور میں دل دہلا دینے والا واقعہ: بوری میں انسانی اعضا برآمد
قصور میں دل دہلا دینے والا واقعہ: بوری میں انسانی اعضا برآمد
قصور : قصور کے علاقے جماعت پورہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
مقامی لوگوں نے ایک خالی پلاٹ سے انسانی جسم کے مختلف اعضاء ایک بوری میں بند پڑے ہوئے دیکھے۔ اس خوفناک منظر کو دیکھ کر لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے بتایا کہ ظاہر لگتاہےکہ کسی نےقتل کے بعد لاش کے ٹکڑےکرکے پھینکے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی شناخت کے لیے اعضاء کے نمونے جمع کر لیے گئے ہیں اور انہیں فوری طور پر لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی مقتول کی شناخت ہو پائے گی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
Load/Hide Comments