Archive

ایران سے آنیوالی بس کو حادثہ، 12 زائرین جاں بحق، 35 زخمی

ایران سے آنیوالی بس کو حادثہ، 12 زائرین جاں بحق، 35 زخمی

مکران : مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب ایران سے آنے والی زائرین کی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بس بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ زائرین لاہور اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھتے تھے اور ایران سے زیارت کے بعد واپس جا رہے تھے۔

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button