بین الاقوامی

بنگلادیش میں تباہ کن سیلاب، 15 ہلاک اور لاکھوں متاثر

بنگلادیش میں تباہ کن سیلاب، 15 ہلاک اور لاکھوں متاثر

ڈھاکہ: بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں پچھلے چند دنوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ سیلاب سے اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق فینی، کومیلا، نوخالی، لکشمی پور سمیت 11 اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں۔ فینی میں تو صورتحال اس قدر خراب ہے کہ 92 فیصد موبائل ٹاورز زمین بوس ہو چکے ہیں جس سے لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں تقریباً 9 لاکھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ فوج، نیوی، کوسٹ گارڈ، فائر سروسز، پولیس اور طلبہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک ایک لاکھ 88 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ساڑھے تین کروڑ ٹکا کیش، 20 ٹن سے زائد چاول اور 15 ہزار خشک خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے ہیں۔

موسمیاتی محکمے کے مطابق سیلاب کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں اب بھی شدید نقصان ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button