کارساز حادثے کا شکار عبدالسلام کی حالت تشویشناک

کارساز حادثے کا شکار عبدالسلام کی حالت تشویشناک

کارساز حادثے کا شکار عبدالسلام کی حالت تشویشناک

کراچی: کارساز میں زخمی ہونیوالے عبدالسلام کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ ہسپتال میں زیر علاج عبدالسلام کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

عبدالسلام کے اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے عبدالسلام کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ اہلخانہ نے مزید بتایا کہ اب تک کسی بھی حکومتی ادارے کی جانب سے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کارساز پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کو ہلاک کرنے والی ملزمہ نے واقعے سے کچھ دیر پہلے ایک سفید گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی۔ٹکر سے سفید گاڑی کے عقبی دروازے کو نقصان پہنچا تھا جبکہ موٹر سائیکل سوار افراد بھی گر گئے تھے۔

خاتون نے تھوڑا آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر ماری جس سے دونوں جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے حادثے کے بعد خاتون کے فرار کی کوشش میں تیز رفتاری کی وجہ سے دوسرا حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں