جرمنی: میلے میں چاقو حملے سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
جرمنی: میلے میں چاقو حملے سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
زولنگن : جرمنی کے مغربی شہر زولنگن میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک شخص نے ایک میلے میں اندھا دھند چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ رات ساڑھے نو بجے پیش آیا۔ حکام کے مطابق حملہ آور ابھی تک فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
حملہ ایک مارکیٹ میں ہوا جہاں ایک اسٹیج پر موسیقی کا پروگرام جاری تھا۔ واقعے کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آور کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Load/Hide Comments