علاقائی

کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

لاہور : پنجاب میں بڑھتے ہوئے ڈاکوؤں کے واقعات کے بعد حکومت نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا اور انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے جبکہ کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 10 کے زخمی ہونے کے بعد لیا گیا ہے۔ ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کرنے کے بعد شدید فائرنگ کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ کچے کے علاقوں میں گشت کو بڑھا دیں اور ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں ڈاکوؤں کو فرار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button