بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف بند، غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف بند، غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے غریب عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی ہے۔ غریبوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی اور گھی اب مہنگے داموں ہی خریدنا پڑے گا۔
اب غریب عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی اور گھی مہنگے داموں خریدنا پڑے گا۔ نئی قیمتوں کے مطابق چینی 109 روپے سے بڑھ کر 155 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 کلو آٹے کا تھیلا جو پہلے 650 روپے میں ملتا تھا، اب 1500 روپے کا ملے گا۔ جبکہ 380 روپے والا گھی اب 450 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ سبسڈی غیر اعلانیہ طور پر بند کر دی ہے۔ اس فیصلے سے غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
Load/Hide Comments