Archive

4 افراد کی پراسرار موت: موٹروے پر کار سے لاشیں برآمد

4 افراد کی پراسرار موت: موٹروے پر کار سے لاشیں برآمد

سرگودھا :سرگودھا کے قریب موٹروے پر کھڑی کار میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی اس فیملی کی کار موٹروے پر کھڑی پائی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے کار کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو انہیں ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچے کی لاشیں ملیں۔ کار کا ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے جسموں پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ملے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ موٹروے پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کسی اور کی ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ تاہم تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button