ایران بس حادثہ: جاں بحق زائرین کی متیں آج پاکستان لائی جائیں گی

ایران بس حادثہ: جاں بحق زائرین کی متیں آج پاکستان لائی جائیں گی

ایران میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کی لاشیں آج وطن واپس لائی جا رہی ہیں۔

کمشنر سکھر فیاض عباسی کے مطابق لاشیں سی-130 طیارے کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ لائی جائیں گی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو بھی لاشوں کے ساتھ سکھر منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 10 کا تعلق لاڑکانہ، 3 کا قمبر شہداد کوٹ، 6 کا کشمور کندھ کوٹ، 2 کا جامشورو، ایک کا دادو، 4 کا خیرپور اور دو کا کراچی سے ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس ایران میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ حکومت نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button