عوام ایکسپریس کا حادثہ: لاہور اسٹیشن پر بوگی پٹری سے اتر گئی
عوام ایکسپریس کا حادثہ: لاہور اسٹیشن پر بوگی پٹری سے اتر گئی
لاہور : لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین عوام ایکسپریس کا لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک حادثہ پیش آیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کے روانہ ہونے کے فوراً بعد اس کی اے سی بزنس کلاس کی ایک بوگی پلیٹ فارم نمبر 5 پر پٹری سے اتر گئی۔
حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ریلوے حکام نے فوری طور پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق ٹرین کے بریک فیل ہونے یا پٹریوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہو سکتا ہے۔
حادثے کے وقت بوگی میں سوار مسافر شدید خوفزدہ ہو گئے۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورنہ مسافرون کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Load/Hide Comments