کورنگی: مدرسے میں 7 سالہ یتیم بچے پر ظالمانہ تشدد، قاری فرار
کورنگی: مدرسے میں 7 سالہ یتیم بچے پر ظالمانہ تشدد، قاری فرار
کراچی : کورنگی کے ایک مدرسے میں 7 سالہ یتیم بچے کو سبق یاد نہ کرنے پر قاری نے ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔
ذرائع کے مطابق کورنگی میں واقع اس مدرسے میں قاری حنان نامی شخص نے معصوم بچے معاذ کو کانٹوں والی چھڑی سے بے دردی سے مارا جس کے نتیجے میں بچے کے بازو پر گہرا زخم لگ گیا۔ زخمی بچے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ملزم قاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
Load/Hide Comments