قطر سے نیپال جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
قطر سے نیپال جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
کراچی :قطر سے نیپال جانے والی ایک پرواز کو مسافر کی طبیعت بگڑنے کے باعث کراچی میں ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، فلائٹ نمبر کیو آر 652 دوحہ سے کھٹمنڈو جا رہی تھی جب پاکستان کی فضائی حدود میں سوار ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو سکھر سے موڑ کر کراچی کی جانب روانہ کیا۔
فلائٹ کیو آر 652 صبح ساڑھے آٹھ بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ ہوئی۔ جہاز پر سوار مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور طبی عملے نے اس کا معائنہ کیا۔
Load/Hide Comments