سیاسی جلسہ: اسلام آباد میں ریڈ زون سیل، سکول بند، میٹرو بس سروس معطل
سیاسی جلسہ: اسلام آباد میں ریڈ زون سیل، سکول بند، میٹرو بس سروس معطل
اسلام آباد : اسلام آباد میں آج تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے اعلان کردہ جلسے اور ایک مذہبی جماعت کی احتجاج کی کال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لینا ناگزیر تھا۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
اسلام آباد کے علاوہ پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس کے تحت 22 سے 24 اگست تک تمام قسم کے سیاسی و عمومی اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔
Load/Hide Comments