پاکستان

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر پابندی

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر پابندی

لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ پابندی جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک نافذ رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے میں جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے آسان نشانہ بن سکتے ہیں۔ اس لیے عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حکم پر عمل کریں اور امن و امان قائم رکھنے میں تعاون کریں۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button