پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح

پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح

پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب شہری اور دیہی علاقوں میں گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ دے گی۔ یہ قرضہ 7 سال کی آسان قسطوں میں بغیر سود ادا کرنا ہوگا اور پہلی تین قسطیں معاف ہوں گی۔

اس کے ساتھ ہی مریم نواز نے پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام لانے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سولر پروگرام سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کیا جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہے۔ اس اسکیم سے گھر کی تعمیر کے خواب کو حقیقت میں بدلا جائے گا۔ نواز شریف کا اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار تھا۔ اس اسکیم سے لوگوں کو سستی قیمتوں پر گھر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس اسکیم میں کوئی سود یا سروس چارجز نہیں ہے۔ لوگ آن لائن یا فون کے ذریعے اس اسکیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور اگلے دو ماہ مشکل ہیں اس لیے ہم بجلی کے بلوں میں ریلیف دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں