اٹلی میں لگژری کشتی ڈوبنے کا واقعہ: 6 افراد لاپتا، ایک ہلاک

اٹلی میں لگژری کشتی ڈوبنے کا واقعہ: 6 افراد لاپتا، ایک ہلاک

اٹلی میں لگژری کشتی ڈوبنے کا واقعہ: 6 افراد لاپتا، ایک ہلاک

روما :اٹلی کے ساحل پر ایک لگژری کشتی ڈوبنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں برطانوی ٹیک ٹائیکون مائک لینچ، مورگن اسٹینلے انٹرنیشنل کے چیئرمین جوناتھن بلومر اور معروف امریکی وکیل کرس مورویلو سمیت 6 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔

لاپتا افراد میں برطانوی ٹیک ٹائیکون مائک لینچ کے علاوہ ان کی 18 سالہ بیٹی ہانا، مورگن اسٹینلے انٹرنیشنل کے چیئرمین جوناتھن بلومر اور ان کی اہلیہ، اور معروف امریکی وکیل کرس مورویلو اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

اس حادثے میں کشتی کا باورچی ہلاک ہو گیا جبکہ کشتی پر سوار دیگر 15 افراد کو بچا لیا گیا۔

برطانوی ساختہ بیسیان نامی یہ کشتی طوفان کی زد میں آکر ڈوب گئی۔ کشتی کے کپتان کے مطابق طوفان کے باعث کشتی پلٹ گئی اور صرف دو منٹ میں ہی ڈوب گئی جس کی وجہ سے کشتی کے اندر موجود افراد کو جان بچانے کا موقع نہیں ملا۔

اٹالین حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کے زندہ بچنے کی امید کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا خدشہ ہے کہ لاپتا افراد کی لاشیں کشتی کے اندر پھنس گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں