بزنس

سندھ حکومت نے گھر بیٹھے گاڑی رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی

سندھ حکومت نے گھر بیٹھے گاڑی رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی

کراچی : سندھ حکومت نے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتے ہوئے گھر بیٹھے گاڑی رجسٹر کروانے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس حوالے سے اعلان وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ اور ایکسائز شرجیل میمن نے کیا۔

شرجیل میمن کے مطابق اب شہریوں کو گاڑی رجسٹر کروانے کے لیے محکمے کے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ گھر بیٹھے ہی یہ کام مکمل کرا سکیں گے۔ اس سہولت کے لیے صرف دس ہزار روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ بائیو میٹرک اور ویریفیکیشن کا عمل بھی گھر پر ہی مکمل کیا جائے گا۔

وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ نے حال ہی میں پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کرکے چار گھنٹوں میں 67 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں دوبارہ پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا اہتمام کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے سائبر نائف سرجری کے منصوبے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ اس منصوبے کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ سندھ حکومت سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے اور اس سے ملک کو توانائی کے بحران سے نجات مل سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button