جینیفر لوپیز کی بین ایفلیک سے طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر

جینیفر لوپیز کی بین ایفلیک سے طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر

جینیفر لوپیز کی بین ایفلیک سے طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر

لاہور : ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اداکار بین ایفلیک سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ دونوں نے شادی کے دو سال بعد طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم اب اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جینیفر لوپیز نے قانونی دستاویزات میں بتایا ہے کہ دونوں اگست میں علیحدہ ہو گئے تھے لیکن قانونی کارروائی کی وجہ سے اس خبر کو اب تک پوشیدہ رکھا گیا تھا۔

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی اس علیحدگی سے ان کے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ دونوں کوبینیفر کے نام سے پکارا جاتا تھا اور ان کی شادی کو بہت پسند کیا جاتا تھا۔

یہ جینیفر لوپیز کی چوتھی اور بین ایفلیک کی دوسری شادی تھی۔ دونوں نے جولائی 2022 میں لاس ویگاس میں شادی کی تھی۔

جینیفر لوپیز نے 20 اگست کو طلاق کی درخواست دائر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں