ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35 افراد جاں بحق

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35 افراد جاں بحق

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35 افراد جاں بحق

یزد : ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو ایک بھیانک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے قریب پیش آیا جب بس الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔

حادثے کا شکار بس میں 53 زائرین سوار تھے جو کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتے تھے۔ اکثریت زائرین کا تعلق لاڑکانہ اور گھوٹکی سے بتایا جا رہا ہے۔ ایرانی حکام اور امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے اور لاشوں کو بازیاب کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

لاڑکانہ میں موجود مولانا قمر عباس نقوی نے بھی حادثے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ بس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے۔ قافلے کے سر براہ سید اطہر شمسی نے بتایا کہ زائرین دو بسوں میں سوار تھے اور پاسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی تھی۔

یہ حادثہ پاکستانی کمیونٹی میں صدمے اور غم کی لہر پیدا کر رہا ہے۔ پاکستانی حکومت اور سفارتخانے نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ایرانی حکام سے رابطہ کر کے متاثرین کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں