پاکستان کا شاہین2 میزائل کا کامیاب تجربہ ، دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ

پاکستان کا شاہین2 میزائل کا کامیاب تجربہ ، دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ

پاکستان کا شاہین2 میزائل کا کامیاب تجربہ ، دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ

راولپنڈی : پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی تربیت کو بہتر بنانا اور مختلف آلات کی کارکردگی کو جانچنا تھا۔ اس تجربے کو دیکھنے کے لیے سٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ کے اعلیٰ افسران، سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے۔ ڈی جی ایس پی ڈی نے اس کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

اس کامیاب تجربے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاک فوج کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کا ثبوت ہے۔

شاہین-2 میزائل اپنی طویل رینج اور درستگی کی وجہ سے دشمن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اس میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوئیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل پاکستان کی دفاعی حکمت عملی میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں