ٹیکنالوجی

گوگل نے پکسل 9 سیریز : ای آئی ٹیکنالوجی سے لیس

گوگل نے پکسل 9 سیریز : ای آئی ٹیکنالوجی سے لیس

گوگل نے اپنی نئی فون سیریز پکسل 9 متعارف کروا دی ہے۔ اس سیریز میں پکسل 9، پکسل 9 پرو، پکسل 9 پرو ایکس ایل اور پکسل 9 فولڈ ایبل فون شامل ہیں۔ یہ فونز جدید ترین ای آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور ان میں کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

گوگل نے پہلی بار پکسل 9 سیریز میں ایک فولڈ ایبل فون بھی متعارف کرایا ہے۔اس کے علاوہ، کمپنی نے پکسل 9 سیریز کے منی فونز بھی متعارف کرائے ہیں۔بڑے فونز میں 8.6 انچ کی اسکرین جبکہ منی فونز میں 4.6 انچ کی اسکرین دی گئی ہے۔

فونز کے کیمرے کی کوالٹی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ پکسل 9 پرو اور پکسل 9 ایکس ایل میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرا اور 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔فونز میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے اور یہ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

گوگل کے ای آئی سسٹم جیمنائی کو فونز میں شامل کیا گیا ہے۔فونز میں تصاویر اور پینٹنگز بنانے کے لیے کینواس فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے۔فونز میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

گوگل کے نئے پکسل فونز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور ان میں کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ یہ فونز اپنے حریفوں کے مقابلے میں کافی بہتر سمجھے جا رہے ہیں۔

گوگل نے عام طور پر اکتوبر میں اپنے فونز متعارف کراتے ہیں لیکن اس بار اگست میں ہی متعارف کروا دیے۔فونز کی قیمت 800 امریکی ڈالر سے شروع ہو کر 1100 امریکی ڈالر تک ہے۔فونز 22 اگست سے کمپنی کے پارٹنرز شاپس پر فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button