پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش،5 دہشتگرد جہنم واصل، 3 جوان شہید

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش،5 دہشتگرد جہنم واصل، 3 جوان شہید

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش،5 دہشتگرد جہنم واصل، 3 جوان شہید

راولپنڈی: پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ 18 اور 19 اگست کی درمیانی رات پیش آیا جب خوارج کا ایک گروہ پاکستانی سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین بہادر سپوت؛ نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان شہید ہوگئے۔

شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی فوج اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کی دعا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں