Archive

مبینہ پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق خاتون کے اہلخانہ کا احتجاج

مبینہ پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق خاتون کے اہلخانہ کا احتجاج

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونیوالی خاتون کے اہلخانہ کی جانب سے نیشنل ہائی وے بلاک کر کے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک 16 گھنٹے سے بند ہے۔

احتجاج کرنے والے مظاہرین اسٹیل ٹاون میں موجود ہیں ۔ مظاہرین نے انصاف کی فراہمی کیلئے پرزور مطالبہ کیا ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، نیشنل ہائی وے پر احتجاج کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے، جس کی وجہ سے متبادل راستوں پر ٹریفک کو منتقل کیا گیا ہے۔

مظاہرین کے ساتھ پولیس حکام مذاکرات کر رہے ہیں ۔

احتجاج کرنے والے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کئی گھنٹوں سے سڑک پر موجود ہیں، لیکن کوئی حکومتی نمائندہ ملاقات کرنے نہیں آیا۔ ایس ایس پی ملیر اور ڈی سی ملیر صبح 5 بجے ملاقات کے لیے آئے تھے، لیکن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button