بزنس

پاکستان میں مارسک کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کامنصوبہ

پاکستان میں مارسک کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کامنصوبہ

اسلام آباد : ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس سرمایہ کاری سے پاکستان کے بحری شعبے میں ایک نیا دور شروع ہونے کی امید ہے۔

رواں ماہ مارسک اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونے والے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت مارسک اگلے دو سالوں میں پاکستان میں بندرگاہوں اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اس سرمایہ کاری کو مزید تقویت دینے کے لیے حکومت نے بحری شعبے میں کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے بتایا کہ حکومت نے سمندری مصنوعات کی پروسیسنگ پر لگنے والے تمام ٹیکس ختم کر دیے ہیں اور اس صنعت کے لیے زمین بھی فراہم کی جائے گی۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ حکومت نے بحری شعبے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے اور اب کاروباری برادری کو بھی اس میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کا یہ اقدام پاکستان کے بحری اور ٹرانسپورٹ شعبے میں پیش رفت کا عکاس ہے۔

اس سرمایہ کاری سے پاکستان کے بحری شعبے میں لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔بحری شعبے میں اضافے سے ملک کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارسک کی یہ سرمایہ کاری پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس سے پاکستان کی معیشت کو تقویت ملے گی اور ملک کی ترقی میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button