پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریزکیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریزکیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پینل میں پاکستان اور انگلینڈ کے کئی نامور کمنٹیٹرز شامل ہیں۔
کمنٹری پینل میں عامر سہیل، اطہر علی خان، بازید خان، عروج ممتاز، نک کومپٹون شامل ہیں۔ سکندر بخت کو سیریز کے دوران پریزینٹر کے فرائض سونپے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے ایک مضبوط کمنٹری پینل تشکیل دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ تاہم، مسلسل بارشوں کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
Load/Hide Comments