اسرائیلی شدت پسندوں کے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے

اسرائیلی شدت پسندوں کے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے

اسرائیلی شدت پسندوں نے گزشتہ شب مغربی کنارے پر فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی شدت پسندوں نے گزشتہ رات مغربی کنارے پر فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں کئی فلسطینی گھروں کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوا اور ایک زخمی ہوا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ، جبکہ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے اس حملے کے روک تھام کی کوئی کوشش نہیں کی۔

یاد رہے کہ ایسے حملے کی وجہ سے غزہ میں انتہائی بڑے نقصانات ہوئےہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 40,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 92,000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حملوں نے غزہ میں 198 سرکاری عمارتیں، 117 تعلیمی ادارے، 610 مساجد، 3 گرجا گھر، 1,50,000 رہائشی یونٹ، 206 آثار قدیمہ، 34 کھیلوں کے مراکز، 3,000 کلومیٹر سے زائد بجلی کی ترسیل کا نظام اور 700 پانی کے کنویں کو تباہ کر دیا۔

علاوہ ازیں اس حملے کی وجہ سے غزہ کے 34 ہسپتال اور 68 صحت کے مراکز بھی نشانہ بنائے گئے، جس کے نتیجے میں وہ غیر فعال ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں