واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ، بھارتی پرچم نذر آتش
واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی پرچم کو نذر آتش کر دیا.
تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھ برادری کے ایک بڑے گروہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے خالصتان کے پرچم لہرائے اور بھارتی ترنگے کو نذر آتش کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت سکھوں سمیت اقلیتوں پر ظلم ڈھائے ہوئے ہے اور ان کی آزادیوں کو کچل رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کینیڈا اور امریکہ میں سکھوں کے قتل میں ملوث ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں سکھوں کو ان کے بنیادی حقوق دیے جائیں اور خالصتان کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
Load/Hide Comments