متھیرا کا پاکستانی معاشرے میں خواتین کے لباس پر تنقید کرنے والوں پر تنقید

متھیرا کا پاکستانی معاشرے میں خواتین کے لباس پر تنقید کرنے والوں پر تنقید

لاہور: متھیرا نے پاکستانی معاشرے میں‌خواتین کے لباس پر تنقید کرنے والوں‌پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے لباس کو ان کی شخصیت کا پیمانہ بنایا جاتا ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں متھیرا نے کہا ک ان کا ماننا ہے کہ لوگ خواتین کے لباس پر اس لیے تنقید کرتے ہیں کہ وہ خود اپنی زندگیوں میں کچھ نہیں کر پا رہے ہوتے۔

متھیرا نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ زمبابوے میں پڑی بڑھی ہیں جہاں لوگ کسی کی شخصیت کو جانچنے کے لیے اس کے لباس کو معیار نہیں بناتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ ایک عام رواج ہے کہ لوگ کسی کی شخصیت کا اندازہ اس کے لباس سے لگاتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی غیر ملکی خاتون چھوٹے کپڑے پہنتی ہے تو اسے کوئی نہیں کہتا لیکن اگر کوئی پاکستانی عورت ایسا کرتی ہے تو اسے بے حیائی کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منافقت ہے۔

متھیرا نے کہا کہ اداکاراؤں کو ان کے لباس کے انتخاب پر بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جو اداکاراؤں پر تنقید کرتے ہیں، وہ خود کیا کرتے ہیں، یہ سب جانتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں