Archive

ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضروری ہے، نواز شریف

لاہور: صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں‌کا احتساب ضروری ہے.

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں کئی اہم مسائل پر بحث کی اور حکومت کو چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت بھی محسوس کی۔

اس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزیر عطا تارڑ، رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنماؤں نے شرکت کی، جہاں انہوں نے ملکی سیاست، معاشی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی اور عوام کی مسائل کے حل کے لیے محنت کرنی ہوگی اور جن افراد نے ملک کو نقصان پہنچایا یا انہیں سپورٹ کیا، ان کا احتساب ضروری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو استحکام دینے کے لیے استیبلشمنٹ کے ساتھ مشترکہ کام کرنا ضروری ہے اور ان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button