پیرو میں 3 ہزار سال پرانی انسانی باقیات دریافت، قدیم ثقافت کا انکشاف

ماہرین آثار قدیمہ نے انکشاف کیا کہ پیرو میں 3 ہزار سال پرانی انسانی باقیات دریافت ہوئیں ہیں.

تفصیلات کے مطابق پیرو کے شمالی حصے میں ماہرین آثار قدیمہ نے 3 ہزار سال سے زائد پرانی انسانی باقیات دریافت کی ہیں۔ یہ باقیات جنوبی امریکی ریاست کے صوبے ویرو کی ساحلی وادی میں پائی گئیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ باقیات جس مقام سے ملی ہیں وہاں مقامی ثقافت کے دیوتاؤں کی تعظیم کے لیے ایک رسمی مندر موجود تھا۔ اس بات کی تصدیق پتھر کی دیواروں اور مٹی کے آثار سے ہوتی ہے جو اس علاقے میں پائے گئے ہیں۔

پیرو کی نیشنل یونیورسٹی آف تروجیلو کے ماہر آثار قدیمہ فیرین کیستیلو کے مطابق یہ باقیات اور دیواریں تقریباً تین ہزار ایک سو سے تین ہزار آٹھ سو سال پرانی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس علاقے میں ثقافتی ارتقا واضح طور پر ہوا ہے۔

فیرین کیستیلو نے بتایا کہ لوگ قدیم زمانے میں اپنے پیاروں کو مندروں میں دفنایا کرتے تھے کیونکہ ان کے لیے یہ مقامات بہت اہم ہوتے تھے۔ اس دریافت سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ مقام بھی قدیم لوگوں کے لیے بہت اہم تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس قدیم ثقافت کے بارے میں مزید جانا جا سکے۔

یہ دریافت تاریخ دانوں اور ماہرین آثار قدیمہ کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس سے ہمیں قدیم جنوبی امریکہ کی ثقافت اور تہذیب کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔

Exit mobile version