پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو منی ہارٹ اٹیک

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو منی ہارٹ اٹیک

لاہور : پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو منی ہارٹ اٹیک پڑ گیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو حال ہی میں کم نوعیت کا دل کا دورہ (منی ہارٹ اٹیک) پڑا ہے۔ گلوکارہ نے خود اس بات کی تصدیق اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی ہے۔

آئمہ بیگ نے بتایا کہ دل میں شدید درد محسوس ہونے پر وہ اسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ انہیں کم نوعیت کا دل کا دورہ پڑا ہے۔ گلوکارہ نے ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کے جسم پر دل کی دھڑکن کی جانچ کرنے والے آلات لگے ہوئے ہیں۔

آئمہ بیگ کے مطابق، اس بیماری کی وجوہات میں ذہنی تناؤ، نیند کی کمی، بے چینی، مسلسل سفر، رات کو نیند نہ آنا اور مسلسل تھکاوٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنی صحت کو اپنی زندگی کی پہلی ترجیح بنا لیا ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ انہیں یہ دل کا دورہ کب پڑا تھا لیکن انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ اب وہ مکمل آرام کر رہی ہیں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں