کوئٹہ میں دہشت گردی :دستی بم دھماکوں میں 7 افراد زخمی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دستی بم دھماکوںمیں 7 افراد زخمی ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم ایک ہوٹل کے باہر نامعلوم افراد نے دو دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکے کی شدت سے 5 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر جعفر ایکسپریس کے مسافر تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا انتہائی خطرناک قسم کے دستی بموں سے کیا گیا ہے اور اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔
Load/Hide Comments