ونیزہ احمد کا معاشرے میں سنگل خواتین کے بارے میں بڑا بیان
لاہور: معروف اداکارہ ونیزہ احمد نے معاشرے میں سنگل خواتین کے بارے میں ایک اہم بات کا اظہار کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سنگل خواتین پر افسوس کا رواج ختم ہونا چاہئے۔
ونیزہ احمد نے خواتین کو بااعتماد اور خود مختار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خاتون اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرنا چاہتی ہے تو اسے اس بات کی پروا نہیں ہونی چاہئے کہ وہ عمر کے کس حصے میں ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی 39 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور وہ 40 سال کی عمر میں ماں بنیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ معاشرے کو سنگل خواتین کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ انہیں بااعتماد بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنگل خواتین کو اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنے کا پورا حق ہے۔
Load/Hide Comments