کوئٹہ میں لیاقت بازار کے قریب دھماکہ: ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لیاقت بازار کے قریب چائنہ مارکیٹ کی ایک دکان پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس کے نقصان کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے اطراف کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔
دھماکے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس دکان پر دھماکہ ہوا وہاں اور اطراف میں جشن آزادی کے حوالے سے بیجز سمیت دیگر چیزیں فروخت کی جا رہی تھیں۔
Load/Hide Comments