سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ: فی تولہ سونہ 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے کا ہو گیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق اب فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس اضافے کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر بڑھ کر 2458 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھ رہے ہیں۔ عالمی سطح پر معاشی عدم یقینی اور جنگ کے خطرے کی وجہ سے سونے کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔