لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس اور اس کے اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں جنوبی کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے ایل سرینو میں خاص طور پر محسوس کیے گئے۔ ایک مقامی ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات کے دوران اسٹوڈیو کے درودیوار ہلنے سے اینکر پرسن بھی پریشان ہو گئی۔ جنوبی شہر پاساڈینا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں سٹی ہال کی عمارت کی چھت پر پانی کا پائپ ٹوٹ گیا۔
زلزلے کا اثر جنوبی کیلیفورنیا کے وسیع علاقے میں محسوس کیا گیا۔ سان ڈیاگو، سانتا باربرا اور ریورسائیڈ کاؤنٹی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صرف امریکہ تک محدود نہیں رہے بلکہ اردن، شام اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔