علاقائی

جنوبی پنجاب میں تعلیم کا بحران: 2 کروڑ سے زائد افراد تعلیم سے محروم

جنوبی پنجاب میں تعلیم کا بحران: 2 کروڑ سے زائد افراد تعلیم سے محروم

ملتان : جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں تعلیم کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں 2 کروڑ سے زائد افراد تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ ادارہ شماریات کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں 16 سال سے کم عمر کے 46 لاکھ 89 ہزار سے زائد بچے اسکول نہیں جا پا رہے۔

رپورٹ کے مطابق ملتان میں سب سے زیادہ 4 لاکھ 75 ہزار بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ بہاولپور میں 21 لاکھ 68 ہزار اور ڈیرہ غازی خان میں 19 لاکھ 92 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

دستاویزات کے مطابق جنوبی پنجاب کو صوبے کے تعلیمی بجٹ کا محض 1 فیصد حصہ ملتا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوبی پنجاب میں شرح خواندگی صرف 53 فیصد ہے جبکہ باقی پنجاب میں یہ شرح 74 فیصد تک ہے۔ یو این ڈی پی کے مطابق جنوبی پنجاب بھر کی شرح خواندگی باقی پنجاب سے 16 فیصد کم ہے۔

سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر عبیداللہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں خاندان کا سائز بہت بڑا ہوتا ہے اور والدین بچوں کو مزدوری پر لگا دیتے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کے پاس وسائل بھی کم ہیں اور تعلیمی بجٹ کم از کم 4 فیصد ہونا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 6 فیصد تک بجٹ مختص کرنا ضروری ہے۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے تو تعلیم پر توجہ دینی ہوگی اور ہر بچے کو اسکول جانے کا موقع فراہم کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button