ٹیکنالوجی

یوٹیوب میں سلیپ ٹائمر فیچرکی آزمائش شروع

یوٹیوب میں سلیپ ٹائمر فیچرکی آزمائش شروع

یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اب آپ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے اگر سو جاتے ہیں تو آپ کو اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یوٹیوب کا نیا سلیپ ٹائمر فیچر آپ کی ویڈیو کو خود بخود بند کر دے گا۔

یہ فیچر فی الحال یوٹیوب پریمیئم صارفین کے لیے آزمائشی طور پر دستیاب ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین 10 منٹ سے لے کر ویڈیو کے اختتام تک کا کوئی بھی وقت مقرر کر سکتے ہیں۔ جب مقررہ وقت ختم ہو جائے گا تو ویڈیو خود بخود بند ہو جائے گی اور آپ کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے اس بارے میں بتا دیا جائے گا۔

یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے آپ کو یوٹیوب پریمیئم صارف ہونا ضروری ہے۔ اس کے بعد آپ کو سیٹنگز میں جا کرTry experimental new featuresکا آپشن آن کرنا ہوگا۔ اس کے بعد جب آپ کوئی ویڈیو چلائیں گے تو ویڈیو پلیئر کے سیٹنگز مینیو میں آپ کو سلیپ ٹائمر کا آپشن نظر آئے گا۔ آپ اس آپشن پر کلک کر کے اپنی پسند کا وقت مقرر کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر ان صارفین کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے جو اکثر ویڈیوز دیکھتے ہوئے سو جاتے ہیں۔ اس فیچر کی مدد سے آپ اپنی ڈیٹا اور بیٹری کو بچا سکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی نیند کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔

یہ فیچر فی الحال یوٹیوب پریمیئم صارفین کے لیے 2 ستمبر تک آزمائشی طور پر دستیاب ہے۔ اس کے بعد توقع ہے کہ اس فیچر کو مستقل بنیادوں پر متعارف کرایا جائے گا اور اس سروس کو مفت استعمال کرنے والوں کو بھی دستیاب ہوگا۔

یہ فیچر یوٹیوب میوزک ایپ میں پہلے سے موجود ہے لیکن اب اسے ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button