کوئٹہ :پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 7 افراد زخمی
کوئٹہ :پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 7 افراد زخمی
کوئٹہ : شہر کے علاقے چالو باؤڑی میں آج ایک دہشت گردانہ حملے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پولیس موبائل کے قریب دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں یہ بھیانک حادثہ پیش آیا۔
دھماکے کی شدت سے پولیس موبائل کو تو نقصان نہیں پہنچا تاہم قریب کھڑے شہریوں کو شدید چوٹیں آئیں۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔
پولیس نے واقعہ کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments