ترکیہ میں بس حادثہ: ڈرائیور کی غفلت سے 9 افراد جاں بحق، 26 زخمی
ترکیہ میں بس حادثہ: ڈرائیور کی غفلت سے 9 افراد جاں بحق، 26 زخمی
انقرہ: ترکیہ میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں ایک تیز رفتار بس پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ دارالحکومت انقرہ سے مغربی شہر ایسکیشیر جانے والی مصروف ترین مرکزی ہائی وے پر صبح 5 بجے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیور دورانِ سفر سو گیا تھا اور اس نے بس کو روکنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی۔
اس حادثے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور 3 زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔
یہ حادثہ صبح 5 بجے انقرہ سے ایسکیشیر جانے والی مرکزی ہائی وے پر پیش آیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کی غفلت اور نیند کی وجہ سے بس پل سے ٹکرا گئی۔
Load/Hide Comments