قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد منظور
قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد منظور
کراچی: پاکستان کی قومی اسمبلی نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی اس قرارداد میں ارشد ندیم کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا نام روشن کیا ہے۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود بھی محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
Load/Hide Comments