ایبٹ آباد میں خوفناک حادثہ: تیز رفتار ٹرک نے سیاحوں کی کار کو کچلا
ایبٹ آباد میں خوفناک حادثہ: تیز رفتار ٹرک نے سیاحوں کی کار کو کچلا
ایبٹ آباد : تھانہ بکوٹ کی حدود میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں تیز رفتار ٹرک نے سیاحوں کی کار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے مطابق، تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث کنٹرول سے باہر ہوگیا اور سیاحوں کی کار پر چڑھ دوڑا۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد مری سے سیر و سیاحت کے لیے آئے تھے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments