حکومت کسی بھی طرح سے ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، عمر ایوب
حکومت کسی بھی طرح سے ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، عمر ایوب
لاہور: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتا ہے حکومت کے پاس پیسہ ہے حکومت کسی بھی طرح سے پی ٹی آئی کا راستہ نہیں روک سکتی ۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں کہتا ہوں روک سکتے ہو تو روک لو یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں گے ،ہماری سیٹیں آئیں گی وہ سیٹیں ہمیں آئین اور قانون دیگا، ہم لوگ الیکشن ترامیم کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے ہمیں عدالتوں سے ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ 500 ارب کا پیٹرول سمگل ہوتا ہے اس میں یہ لوگ ملوث ہیں، کراچی کے حالات دیکھ لیں بلوچستان کے دیکھ لیں پنجاب کے دیکھ لیں ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، گوادر میں جو احتجاج ہو رہے ہیں وہ بالکل درست ہو رہے ہیں ،خدارا اب پختون لوگوں کی آواز سنیں، ملکی اقتصادی حالات بہت سنجیدہ ہیں۔
Load/Hide Comments